حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاکستان معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق انسانی کے لیئے کام کرنے والی تنظیموں کی بے حسی نے بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یا کسی مسلم ملک میں کوئی معمولی واقعہ بھی ہو جائے تو یہ تنظیمیں آسمان سر پہ اٹھا لیتی ہیں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے نام پر ہماری معاشرتی اور مذہبی اقدار کو پامال کرتی ہیں لیکن حقوق انسانی کے ان ٹھیکیداروں کو فلسطینی بچوں کے ہواوُں میں اڑتے ٹکڑے نظر نہیں آتے اور نہ ہی وہ فلسطینی مائیں نظر آتی ہیں جن کو سر عام ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے۔
علامہ حسن ظفر نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر حقوق انسانی کا ڈھول پیٹنے والی مغرب کی پروردہ تنظیموں کی خاموشی نے انھیں بے نقاب کر دیا ہے انھیں ڈر ہے کہ اگر ان لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں آواز اٹھائی تو ان کی فنڈنگ بند ہو جائے گی ۔